۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا عباس انصاری

حوزہ/ قائد اتحاد اسلامی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانامحمد عباس انصاری کی غمناک رحلت پر ادارہ امداد امام خمینی گنڈ حسی بٹ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد اتحاد اسلامی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانامحمد عباس انصاری کی غمناک رحلت پر ادارہ امداد امام خمینیؒ گنڈ حسی بٹ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، ادارہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا نذیر احمد حلمی نے مولانا محمد عباس انصاری کی رحلت کو صدمہ عظمیٰ قرار دیا اور کہا کہ آپ کی سیاسی فلاحی تعلیمی اور مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم مفکر بلند پایہ عالم دین اور ممتاز حریت رہنما تھے اور آپ مظلومین و مستضعفین کی ایک آواز تھے آپ کے چلے جانے سے ایک خلا پیدا ہوگئی جس کی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں۔

انہوں نے جملہ سوگواران بالخصوص مرحوم کے فرزند اصغر حجۃ الاسلام مولانا مسرور عباس انصاری کی خدمت میں تعزیت وتسلیت عرض کی اور مرحوم کی جنت نشینی وجملہ سوگواران کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔درایں اثنا ادارہ کی جانب سے مسجد سجادیہ گنڈ حسی بٹ میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوان اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی مجلس برگزار ہوئی جس کے بعد مولانا نذیر احمد حلمی نے حجۃ الاسلام مولانا محمد عباس انصاری کے درجات بلند کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .